242

لمبے گھنے بالوں کو کپڑوں کے طور پر استعمال کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس نے اپنے لمبے گھنے بالوں کو کپڑوں کے طور پر استعمال کیا ہے۔ انسٹا گرام پر یہ ویڈیو ہیپگل 5کے ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون نے اپنے جسم کو بالوں سے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ انہوں نے ہیٹ لگایا ہوا ہے، چشمہ اور نیلے رنگ کی سینڈل پہنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بالوں کو سیاہ رنگ کی بیلٹ سے باندھ رکھا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو خاصہ سراہا، تاہم کچھ صارفین نے ویڈیو پر ایڈیٹنگ کا شبہ ظاہر کیا، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ خاتون نے شائد وگ کا استعمال کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک سوا چھ لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جب کہ 5 ہزار سے زائد بار اسے پسند کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں