118

بجلی کی بندش سے متاثرہ سکول بند رکھنے کا اعلان

عمان کی وزارت تعلیم نے بجلی کی بندش سے متاثرہ سکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں منگل کے روز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عمان کی نیوز ایجنسی نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلان کے حوالے سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے منگل کو بجلی کی بندش سے متاثرہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلطنت عمان کے گورنریٹس میں جنرل ایجوکیشنل ڈائریکٹوریٹس کو اختیار ہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان اسکولوں کی شناخت کریں اور ہر گورنریٹ صورتحال کے مطابق الگ الگ فیصلہ کرسکتے ہیں، بشرطیکہ تعلیم کا آغاز بدھ کو دوبارہ شروع کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں