پاکستان کے خلاف ایشیاکپ میں سنسنی خیز انداز میں میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے۔
What is this behavior?
Where was the security @ShjPolice @moiuae ? #PAKvAFG #AsiaCup2022 pic.twitter.com/nHuyeXpEfW— Mughees Ali (@mugheesali81) September 7, 2022
شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ افغان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
میچ کا آخری اوور نہایت سنسنی خیز رہا جس میں پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ 18 ویں اوور میں افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے دیئے۔
دوسری جانب افغان شائقین کرکٹ نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوئے۔
افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کھیل میں اخلاقیات سیکھنی چاہئیں۔