خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر توہینِ عدالت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کا سوموٹو اختیار نہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ توہینِ عدالت کیس ناقابلِ سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سماعت میں تحریری دلائل کی وضاحت زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔
75