71

حکمران اتحاد کیلئے پنجاب میں سیاسی تبدیلی ناگزیر،ن لیگ ہر قربانی دینے کیلئے تیار

حکمران اتحاد کے قائدین کی مشاورت میں آئینی طریقے سے پنجاب میں سیاسی تبدیلی ناگزیر قرار، نون لیگ ہر قسم کے پارلیمانی عہدے کی قربانی دینے پر آمادہ-
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد نےاگلے سال الیکشن کیلئے سیاسی فضا اپنے حق میں بنانے کیلئے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا ہے-
قائدین نےاس بات پرفوکس کیا ہے کہ عمران خان کے بیانات پر افواج پاکستان کے شدید ردعمل سے سابق حکمران جماعت میں بے چینی کے اثرات نمایاں محسوس کئے جا رہے ہیں اور چودھری شجاعت کا حکمران اتحادکے ساتھ یکساں موقف مزید مستحکم ہو گیا ہے-
قائدین میں اتفاق ہوا ہے کہ آئینی اور قانونی طریقے سے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے نتیجہ خیز اقدام اٹھایا جائے جس کی فائنل حکمت عملی قائدین کی مشاورت سے چودھری شجاعت طے کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں