ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ جمعہ کو (آج)دبئی میں کھیلا جائے گا-
دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کر چکی ہیں-
پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئی لینڈرز کو داسن شاناکا لیڈ کریں گے۔
81