125

حکومت 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض مؤخر کروانے کیلیے کوشاں

وفاقی حکومت نے جاپان، اٹلی اور سپین کے ساتھ بھی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے لیے معاہدے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے ان ممالک کے ساتھ قرضوں کی ادائیگیوں کو مؤخر کرنے کے معاہدوں کے مسودوں کو حتمی شکل دیدی ہے، ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات کے تحت ان تین ممالک سے 6 معاہدوں میں 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کروایا جائے گا۔
جاپان سے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض مؤخر کرنے کا ایک اور معاہدہ بھی کیا جائے گا جبکہ جاپان سے تین معاہدوں میں مجموعی طور پر 18 کروڑ ڈالر سے زائد، اسپین سے 31 لاکھ ڈالر اور اٹلی سے 11 لاکھ ڈالر قرض مؤخر کروایا جائے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن ذرائع کے مطابق جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض مؤخر ہو چکے ہیں، تین ممالک سے معاہدوں کے بعد یہ رقم 1 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں