لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر ہونے والے کشمیر مارچ میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے خطاب کر تے ہوئےکہا ہے کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت پر اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ اپنی ہی قرار دادوں پر پچھلے ستر سال سے عمل درآمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہے ۔ انڈین افواج نے ظلم اور جبر کا ہر حربہ کشمیر میں آزمایا ہے جس پر انسانیت شرمندہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے حق کے آزادی کے لیے سینہ سپر ہے ، طاقت اور ظلم سے کشمیریوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔ کشمیر مارچ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، اظہر بلال ، افتخار احمد چوہدری ، صدر جے آئی یوتھ صہیب شریف ، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محموالاحد ،عبدالعزیز عابد ، اے ڈی کاشف و دیگر ذمہداران موجود تھے ۔
295