75

روسی صدر پیوٹن کا خفیہ ایجنسی کو داخلی و خارجی نگرانی بڑھانے کا حکم

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کو ملکی سرحدوں سمیت داخلی و خارجی نگرانی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
روس میں سیکیورٹی سروسز ڈے کے موقع پر بیان دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے انٹیلیجنس سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکیورٹی اور فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ذریعے کام میں شدت لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سرحد کی کسی بھی خلاف ورزی کو فوری طور پر ناکام بنانا ہوگا اور موبائل ایکشن یونٹس سمیت خصوصی فورسز اور تمام ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔
صدر پیوٹن نے خفیہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ آپریشنل، ٹیکنیکل اور افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر انٹیلی جنس بشمول ملٹری انٹیلی جنس سمیت تمام فورسز کی جامع حکمت عملی درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے اقدامات کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے، غداروں، جاسوسوں اور شرپسند عناصر کو شناخت کرنا ہوگا۔
روس کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے جلسوں، جلوسوں، فوجی تعمیرات و تنصیبات اور توانائی انفرااسٹرکچر کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں