پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمیں خوف ہے کہ جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امید ختم ہوگئی ہے ، ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لوگوں میں امید ختم ہورہی ہے اور جب امید ختم ہوجائے تو قوم پھٹ پڑتی ہے، اس ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا، ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں ہے، ہمارا ملک دلدل میں پھنستا جارہا ہے، جتنی جلدی الیکشن کروائیں اتنی جلدی ملک کو اس دلدل سے نکلنے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
رینجرز اور ایف سی کے دستے گورنر ہاؤس کے اندر بھی تعینات ہیں، مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے مظاہرین کو روکنے کا بندوبست کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔
78