پاکستان ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 13 رکنی آسٹریلوی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان میگ لیننگ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ، جس جوناسن شامل ہیں۔
الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اور اینابیل سدرلینڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی خواتین ٹیم کا اعلان
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو برسبین اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے درمیان ون ڈے میچز کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔
59