کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے سعد غفور کا گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔

اسلام آباد کی مقامی مسجد میں معروف اسلامی اسکالر محمد رضا ثاقب مصطفائی نے سعد غفور کا نکاح پڑھایا۔
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے صاحبزادے سعد غفور کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی.
نکاح کا احتمام مسجد میں کیا گیا جو کہ علامہ ثاقب رضا مستفائی نے پڑھایا.
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے خاندان اور قریبی احباب کی شرکت. pic.twitter.com/BP5lyW31am— Lt Gen Asif Ghafoor Fans (Official) 🇵🇰 (@AGFanOff) December 22, 2022
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے کے نکاح کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور اہلخانہ سمیت چند قریبی دوست بھی موجود تھے۔