رطانوی صحافی و اینکر پرسن ریحام خان نے 1993 میں 19 برس کی عمر میں پہلی شادی اپنے کزن اعجاز رحمان سے کی تھی تاہم ان کی شادی صرف 12 برس ہی چل سکی۔
ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلے شوہر اعجاز رحمان کے ظلم و تشدد کا ذکر کرتے ہوئےانکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی اس لئے نہ چل سکی کیونکہ وہ شعبہ صحافت سے منسلک ہونا چاہتی تھی، جس پر ان کے سابق شوہر اور سسر کو اعتراض تھا۔
ان سے شدید اختلافات کے باعث ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوگیا تھا اور مبینہ طور پر اسی بنا پر علیحدگی ہوئی۔
واضح رہے کہ ریحام خان اور اعجاز رحمان 12 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی۔
اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں اپنے والدہ یعنی ریحام خان کے ساتھ مقیم ہیں۔ ان کا سب سے بڑا بیٹا 28برس کا ہے جس کا نام ساحر جب کہ دو بیٹیوں کے نام ردا اور عنایا ہیں۔

ریحام خان کے پہلے شوہر کون؟ علیحدگی کیوں ہوئی تھی؟
یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان سے متعلق کہا تھا کہ میں خود میڈیا میں ہوں مگر میں نے اپنی نجی زندگی میں تشدد کا شکار ہونے کا تذکرہ کبھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان الزامات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ریحام خان کو ہر طرح کی آزادی حاصل تھی اور آج تک کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا جسے گھریلو تشدد کہا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور برطانیہ کی ”نیشنل ہیلتھ سروسز“ میں بہت سینئر پوزیشن پر فائز ہیں، اگر ریحام خان کے الزامات میں ذرا سی بھی سچائی ہوتی تو اب تک انھیں عہدے سے ہٹایا جا چکا ہوتا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر اعجاز خان کی دوسری شادی ڈاکٹر سماویہ سے ہوئی ہے اور ان دونوں کے دو بچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔ تاہم دونوں اسلام آباد میں ڈاکٹری کی پریکٹرس کرتے ہیں۔