اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف ناصر ادیب تقریب 3جنوری 2023ء کو الحمراء ھال 1 لاھور میں منعقد ھوگی –




لیونگ لیجنڈز مصنف وہدایت کار سید نور ،محمد پرویز کلیم، خلیل الرحمٰن قمر،ڈاکٹرصغری صدف، اداکار راشد محمموداور دیگر شخصیات اظہار خیال کریں گی
اعترافِ فن “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شاھراہ شریک ہونگے- سید سہیل بخاری




لاہور(سدید رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیونگ لیجنڈ مصنف ناصر ادیب کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “اعترافِ فن” کی تقریب 3،جنوری 2023ء کو الحمراء ھال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور میں منعقد ھوگی – لیونگ لیجنڈز مصنف وہدایت کار سید نور ،محمد پرویز کلیم، خلیل الرحمٰن قمر، محمد کمال پاشا، الطاف حسین، مسعود بٹ، جاوید رضا، آمنہ الفت، ڈاکٹرصغری صدف، اداکار راشد محمموداور دیگر شخصیات اظہار خیال کریں گی – نامور فنکار، ماڈلز ناصر ادیب کی تحریر کردہ فلموں کے گانوں پر پرفارم کریں گے – “وحشی جٹ” سے” لیجنڈ آف مولا جٹ” کے سین پر مبنی “شو ریل” تقریب کا اہم حصہ ہو گی -ورسٹائل پرفارمنس آرٹس گروپ اپنے گروپ لیڈر کی سربراہی میں خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے –




اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاہور نے کیا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ” اعترافِ فن “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شاھراہ شریک ہونگے



-کلاسیکل پرفارمر فلک محمود خصوصی پرفارمنس پیش کریں گی – نامور کامیڈین حسن عباس پرفارم کریں گے -لیونگ لیجنڈ گلوکار انور رفیع ،عباس جٹ، واجد علی بغدادی اور نامور قوال طاہر مہندی پرفارم کریں گے-