پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے سمجھا گیا کہ پی پی کا سفر روک دیا گیا۔
گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو یہ سمجھتے تھے وہ آج بھی گڑھی خدا بخش میں موجود انسانوں کے سمندر پر نظر ڈال لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے سیاسی منشور اور فلسفے پر چلتے ہیں۔