72

لاہور بار ا لیکشن،حامد خان گروپ کےرانا انتظار صدر ،ملک کفیل کھوکھر سیکرٹری منتخب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پروفیشنل گروپ( حامد خان گروپ ) کے رانا انتظار حسین صدر منتخب ہوگئے انہوں نے 3194ووٹ لئے جبکہ انکے مد مقابل منیر حسین بھٹی(عاصمہ جہانگیر گروپ ) 2168ووٹ لے سکے، ملک کفیل کھوکھر3048ووٹ لیکرسیکرٹری ،عمر وقاص وڑائچ 2434ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، آصف امین گورایہ 2578 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر، ندیم انجم 1749ووٹ لیکر نائب صدر ، ہادی حسین بھٹی3636ووٹ لیکر نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری ، طاہرہ شاہین ڈھلوں2353ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری ، عاطف کمال بھٹی 2583ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری،اے ڈی چوہدری 1963 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری،فرخ احمد خان بلامقابلہ نائب صدر کینٹ سیٹ اور ملک ممتاز اعوان بلا مقابلہ آڈیٹر منتخب ہوگئے، دوران پولنگ مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا واقعہ بھی رونما ہوا جس کے باعث کچھ دیر کیلئے پولنگ روک دی گئی ، الیکشن کمیٹی لاہور بار کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے رزلٹ کو معطل نہیں کیا گیا،لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راؤ سمیع نے مبارک باد دیتے ہوئے کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خان نے لاہور بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کا عمل روکنے کا حکم دیدیا،انتخاب 23جنوری کو ہوگا،تمام امیدواران کو پنجاب بار کونسل میں طلب کرلیا ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ نوید عنایت ملک کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام انتخابی مواد نگران صدر لاہور بار بابر وحید کے حوالے کردیں،پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لاہور بار کے انتخابات کے موقع پر متعددوکلاء نے چیئرمین الیکشن بورڈ کو شکایت کی کہ انھیں آزادانہ ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا، ہر تیس منٹ بعدووٹنگ کا عمل معطل کیا گیا اور بعد ازاں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا،چیئر مین الیکشن بورڈاور انکی ٹیم شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں