آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل (مرحوم ) کی پوتی ، عبداللہ حمیدگل کی بھتیجی اور عمرحمید گل کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب ہوئی.
تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل نے امریکہ، برطانیہ، اٹلی، آذربائیجان، کویت، مراکش ، یمن ، ایران، ازبکستان، قازقستان ، مصر ،شام سمیت دیگر کئی ملکوں کے سفیروں کا پرتپاک خیر مقدم کیا، شادی ہال میں ان کیلئے الگ سے سفارتی انکلیو بھی بنایا گیا تھا جہاں پر سفارتی کور سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بڑی عزت اور توقیر سے نوازا گیا.
غیرملکی سفیروں اور سفارتکار شادی مہمانوں سے گھل مل گئے ،تینوں مسلح افواج کے سابق سروسز چیفس میں سے جنرل(ر) وحیدکاکڑ، جنرل (ر) محمد یوسف،سابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ، ایڈ مرل احمد سعید ،فوج کے سابق جرنیلوں اور حاضر سروس فوجی حکام ، موجودہ اور سابقہ جسٹس ، معروف قانون دانوں ،وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود ،لیاقت بلوچ ،بیرسٹر دانیال چویدری ، فضل الرحمٰن خلیل ،خرم مسعود کیانی ،ڈاکٹر جمال ناصر،ڈاکٹر رضوان اوپل،وفاقی و صوبائی محتسب اعلی ، سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ انور ظہیر جمالی ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محمد ہوتی سمیت اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات،موجودہ اور سابقہ ممتاز اینٹلیجنس شخصیات ، برادر اسلامی ملک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور سفارتی حکام بھی شریک تھے.
تمام مہمانوں کا روایتی مشرقی کھانوں سے تواضع کی گئی۔