65

قوی خان کی تدفین کے بعد ان کے بیٹے کا پیغام سامنے آگیا

کینیڈا میں انتقال کر جانے والے لیجنڈری پاکستانی اداکار قوی خان کے جنازے و تدفین کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مرحوم اداکار کے بیٹے کو دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے اپنے والدہ کی تدفین کے بعد ان کے مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا۔
لیجنڈری اداکار قوی خان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے بعد بیٹے عدنان خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنازے میں شرکت کی یہ ان کا میرے والد کے لیے پیار و محبت ہے، ان کی دعائیں ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والد کے اُن تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد بہت خوش قسمت انسان تھے کہ انہیں لوگوں کا اتنا پیار ، محبتیں اور دعائیں ملی کہ وہ بہت ہی اچھی زندگی گزارنے کے بعد بہت آرام سے سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
یاد رہے کہ قوی خان گزشتہ ہفتے 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے وہ کینسر کے علاج کے لیے کینیڈا گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آخری ایام اپنے خاندان کے ساتھ گزارے اور کینیڈا میں ہی ان کی تدفین کی گئی ہے۔
قوی خان نے اپنی ناقابلِ فراموش اداکاری کے باعث صدارتی ایوارڈز تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں