289

مانسہرہ میں خواجہ سرا کا گھر میں گھس کر قتل

مانسہرہ شہر کے علاقے ناڑی محلہ میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد کا رہائشی خواجہ سرا فرحان عرف ہنی ناڑی محلہ میں کرائے کے گھر میں مقیم تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہنی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

محلے داروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گولیوں کے خول اور دیگر ضروری شواہد اکٹھے کرکے خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں