ملک بھر میں انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، کارکنان سمیت دیگر افراد سراپا احتجاج ہیں۔
کراچی:
کراچی کے ضلع غربی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) آفس کو سیل کردیا گیا اور سیکورٹی خدشات کے باعث ڈی آر او آفس کے باہر پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن کا کہنا ہے کہ نتائج نہ ملنے پر ڈی آر او آفس کے باہر جمع ہوئے ہیں، فارم 45 کے مطابق جیت چکے ہیں لیکن نتائج روک دیے گئے ہیں۔