پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں انتخابی مہم چلائی، اب الیکشن ہوگیا اور ایک جمہوری عمل مکمل ہوا۔
پشاور سے جاری بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ مردان کے غیور عوام اور پی ٹی آئی کارکنان کا بےحد مشکور ہوں، مشکل حالات میں صرف 14 دن کی مہم میں 100 سے زائد جلسے کیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل ترین مہم میں 1 لاکھ سے زیادہ ووٹ دے کر 68 ہزار کی لیڈ سے جتوایا۔ این اے 23 مردان کے مد مقابل امیدوار میرے لیے قابل احترام بھائی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی کےلیے ہمیشہ آپ کی طرف دوستی اور تعاون کا ہاتھ بڑھاؤں گا۔