91

وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انکی جماعت وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی، ہم مرکز میں خود حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیں مرکز میں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی پی سے بات نہیں کرے گی جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیں مرکز میں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی وفاقی حکومت میں کوئی بھی وزارت لینے کا خواہشمند نہیں ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزارت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں