پاکستان مسلم لیگ (ن) ، حالیہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب میں حکومت منانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد کیا ہے، وزیر اعلیٰ بننے کی صورت میں مریم نواز پنجاب سمیت کسی بھی پاکستانی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔
مریم صفدر لاہور کے امیر شریف خاندان میں 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئی، یہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز شریف کی بیٹی ہیں- مریم نواز نے انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی۔ مریم نے ابتدائی طور پر 2012ء میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا، مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کے عام انتخابات 2013ء کے دوران میں ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر میں اپنے والد کے تیسرے غیر مسلسل انتخابات کے بعد، مریم کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرسی نشین مقرر کیا گيا، تاہم عدالت عالیہ لاہور میں اس فیصلے پر درخواست کے بعد مریم نواز نے 13 نومبر 2014ء کو استعفی دے دیا۔
خاندان اور تعلیم
مریم نواز شریف کی پیدائش لاہور، پنجاب، پاکستان میں 28 اکتوبر 1973ء کو ہوئی۔ان کے والد، نواز شریف، تین بار وزیر اعظم پاکستان رہ چکے ہیں، مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہے۔ ان کے دادا، میاں محمد شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا، گاما پہلوان (پیدائشی نام غلام محمد)، ایک پہلوان تھے۔ ننھیال اور ددھیال دونوں امرتسر سے تھے، جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے۔شہباز شریف ان کے چچا ہیں اور حمزہ شہباز شریف، چچا زاد ،تہمینہ درانی، مریم نواز کی چچی ہیں۔
سیاسی زندگی
سیاست میں آنے سے پیشتر، مریم نواز خاندان کی رفاہی تنظیم کے انتظام میں شامل رہیںاور شریف وقف ( ٹرسٹ)، شریف میڈیکل سٹی اور شریف تعلیمی اداروں کی سربراہ رہیں۔
2012ء میں، مریم نے اپنی سیاست کی طرف آئیں اور 2013ء کے پاکستان کے عام انتخابت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گيا۔مریم کو نواز شریف کا ظاہری وارث اور مسلم لیگ ن کا نیا رہنما سمجھا جانے لگا۔
اپریل 2016ء میں، مریم نواز، اس کے بھائی حسن نواز شریف اور حسین نواز شریف کے نام پانامہ دستاویزات میں آئے، جو مبینہ طور پر ٹیکس چوری کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
6 جولائی 2018ء کو پاکستانی عدالت نے جعلی دستاویزات پیش کرنے اور جرم میں معاونت کے الزام میں 7 سات قید اور 2 ملین پونڈ جرمانے کی سزا سنائی۔