وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول، جلوس کے روٹس، سبیلوں، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے جلوس کے داخلی و خارجی راستے علیحدہ رکھنے، کنٹرول روم کے سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے، اور رضاکاروں کو تربیت دے کر تعینات کرنے کے احکامات دیے۔ اس موقع پر انہوں نے شربت کی سبیل کا معائنہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔عظمیٰ بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایام عاشورہ کے دوران تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں، اور بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں نکاسی آب کے خاص انتظامات کیے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر، ایس ایس پی آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے
191