وہاڑی (عرفان اعجاز سے)نشے کی آگ نے ایک اور چراغ گل کر دیا، وہاڑی لنڈا بازار میں ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔وہاڑی تھانہ دانیوال نامعلوم لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔
#نشے کی یہ سپلائی پچھلے 70 سال سے چل رہی ہے اور روزانہ کسی نہ کسی چوک سے لاش ملنا معمول کی بات ہے وہاڑی پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور جب کوئی نوجوان نشے سے جان کی بازی ہار جاتا ہے تو وہاڑی پولیس کے دبنگ ایس ایچ اوز بڑے فخر سے رپورٹ بنا کر اپنے حکام بالا کو پیش کرتے ہیں کہ فلاں شہر یا گاؤں کا نشی نشہ نہ ملنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا ہماری نوجوان نسل میں چرس، افیون، ہیروئن، شیشہ، برشاشا، شراب، کوکین، نشہ آورامپورٹڈ چیونگم، نشے کے انجکشن لگانے کے ساتھی ساتھ آئس جیسی جان لیوا زہر کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
یاد رھے یہ المیہ صرف دیہاتوں کا نہی بلکہ ڈی پی او وھاڑی کی بغل تلے پرانے اڈہ پر 10 سے 20 درجن جوان روزانہ انجکشن کا نشہ کرتے ھیں۔ یہ صورت حال ڈھکی چھپی نہی بلکہ روڑ سے گزرتا ہر شہری دیکھتا ھے لیکن اھل اقتدار کی آنکھوں پر پٹی بندھی
159