252

مریم نواز شریف کا محرم کے موقع پر امن وامان، عوام اور عزاداروں کی خدمت کا نیا ریکارڈ،پنجاب کی تاریخ کے محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے محرم کے موقع پر امن وامان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا-پنجاب کی تاریخ کے محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کئے گئے-عزاداروں کے جلوسوں، مجالس کی بھرپور سکیورٹی جاری ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 8ہزار سے زائد پولیس اہلکار محرم میں سکیورٹی پر تعینات ہیں -انتظامیہ، پولیس،ریسکیو اور دیگر اداروں کابے مثال اشتراک کار عمل جاری ہے-امن کمیٹیوں کے ارکان جلوسوں اور مجالس کے قریب موجود ہیں اور انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں -محرم الحرام میں پہلی مرتبہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے -صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں جامع مانیٹرنگ کے لئے 7/24 کنٹرول روم قائم کئے گئے -عزاداروں کو خوراک اور پانی فراہم کیا گیا -فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود رہاہے- عزاداروں کے لئے شربت اور لیموں پانی کی سبیلیں بھی قائم کی گئیں -عاشورہ کے جلو س کے شرکا کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کا بھی اہتمام کیا گیا -سیکورٹی کے لئے سیف سٹی کیمروں سے مسلسل نگرانی جاری ہے-داخلی اور خارجی مقامات پر خصوصی سکیورٹی گیٹس لگائے گئے، ڈرونز سے بھی نگرانی کی گئی -جلوس اور مجالس کیلئے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا خصوصی اہتمام کیاگیا- گرمی اور حبس کے پیش نظر مجالس اور جلوس کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا -جلوسوں کے راستے سے ہر طرح کی رکاوٹیں ہٹائی گئیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں