96

غیر معمولی بارشوں کے دوران پنجاب انتظامیہ کے بروقت اور منظم اقدامات نے سینکڑوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور، فوری اور منظم ردعمل کے ذریعے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں۔انکا کہنا تھا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ اور ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی بروقت ہدایات پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے فوری کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا آغاز کیا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پوٹھوہار ریجن میں 1000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔جہلم میں 298 اور چکوال میں 209 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔راولپنڈی میں 450 افراد کو بچایا گیا جبکہ صرف جہلم میں پاک فوج نے 64 شہریوں کو ریسکیو کیا۔عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے مشکل ترین حالات میں درجنوں افراد کو موت کے منہ سے نکالا، جو لائق تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کی اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رہیں۔ ان کی قیادت اور بروقت فیصلے پنجاب حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے، اور حالیہ بحران میں حکومتی اقدامات نے اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں