وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات سے کوئٹہ جانے والے پولیس قافلے پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
106