183

اللہ تعالیٰ نے افواج پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے منتخب فرمایا ہے-نائب خطیب داتا دربار مسجد قاری فیصل عباس جماعتی

پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے یہ حقیقت واضح کردی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے افواج پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے منتخب فرمایا ہے ۔ لہذا ایسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانا کسی طور پر مناسب نہیں ۔
نائب خطیب داتا دربار مسجد قاری فیصل عباس جماعتی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے سے ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دفاعی معاہدے نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی افواج کو حرمین شریفین کی حفاظت کا عظیم اور مقدس فریضہ سونپا ہے ۔ پاکستان کی عظیم فوج حرمین شریفین کا تحفظ کرے گی اور اس مقدس جگہ کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر اور سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی افواج موت سے ڈرتی ہوں گی لیکن پاکستان کی بہادر افواج موت سے نہیں ڈرتیں کیونکہ وہ جانتی ہے کہ مشن کی تکمیل میں موت آئی تو اللہ تعالیٰ شہادت کا رتبہ نصیب کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو حرمین شریفین کی حفاظت کا موقع ملا ہے جو بہت نصیب کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پہلے ہی گہرے برادرانہ ، دوستانہ اور مزہبی تعلقات قائم ہیں حالیہ طے پانے والے معاہدے سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی بہادر افواج نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ۔ نائب خطیب مسجد داتا دربار قاری فیصل عباس جماعتی نے اپنے خطاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور سیرت پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر پاک فوج اور ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں