80

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے شاندار ثمرات، پنجاب کی ساﺅتھ ایشین ریجن میں کینسرٹریٹمنٹ میں سبقت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کامیاب دورہ چین کی بدولت پنجاب ساﺅتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میںپاکستان کے پہلے سرکاری کو – ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میںپہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 5 مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹراور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت بھی کی۔ سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرشہزاد کریم بھٹی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو- ابلیشن مشین کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کو- ابلیشن مشین پر کینسر سیل کولیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی198 ڈگری تک فریز کرکے ڈیڈ کیا جاتا ہے۔دوسرے مرحلے میں کو- ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83 ڈگری تک ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔ 60 سے 120منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کو- ابلیشن مشین پر ایک مریض کے علاج میں تقریباً16 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ کو- ابلیشن مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کا ابتدائی طور علاج کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے5 مریضوں سے ملاقات کی۔ رانا محمد اصغر اور دیگر مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محسن قرار دیا۔ رانا محمد اصغر کے جگر میں موجود کینسر کو- ابلیشن مشین کے ذریعے ٹریٹ کیا گیا۔ رانا محمد اصغر ،محمد اکرم، مس پروین اور اقبال بانو کو- ابلیشن کے ذریعے کینسر ٹریٹمنٹ کرانے والے پہلے5مریضوں میں شامل تھے۔ رانا محمد اصغر کو ۔ابلیشن ٹریٹمنٹ کے ذریعے جگر پرپیچیدہ کینسر سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ محمد اکرم کے پھیپھڑوں میں ٹیومر کا کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے ذریعے علاج کیا گیا۔ کینسر کے مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز نے جو کہا کرکے دکھایا۔ سینئرانٹر وینشنل ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزادکریم بھٹی بائیو انجینئر اور ٹیکنیشن چین سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ینگ ڈاکٹرز نے شعبہ صحت میں شاندار اقدامات پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں