247

خوبصورت شاعرہ رخسانہ سحر کی افسانوں کی کتاب ( خامشی کا شور ) چھپ کر منظر عام پر اگئی

خوبصورت شاعرہ رخسانہ سحر کی افسانوں کی کتاب ( خامشی کا شور ) چھپ کر منظر عام پر اگئی –
انھوں نے کہا کہ
الحمدللہ میری افسانوں کی کتاب خامشی کا شور چھپ کر منظر عام پر اگئی ہے اس کے بارے میں میں صرف اتنا کہوں گی کہ
خاموشیوں کے درمیان جب لفظ
جاگتے ہیں، تو کہانیاں جنم لیتی ہیں۔ “خامشی کا شور” انہی لمحوں کی کہانی ہے، جب احساسات نے زبان پائی، اور دل نے اپنے زخموں کو لفظوں میں ڈھالا۔ ان افسانوں میں محبت بھی ہے، بچھڑنا بھی، خواب بھی اور حقیقت کا کڑوا ذائقہ بھی۔ ہر صفحہ ایک دھڑکن کی طرح ہے، جو قاری کے دل میں دیر تک گونجتی ہے
یہ مجموعہ اُن کہانیوں کا آئینہ ہے جو ہمارے آس پاس بکھری ہوئی ہیں ۔وہ چہرے، وہ لمحے، وہ دکھ جو روز دیکھتے ہیں مگر محسوس نہیں کرتے۔ “خامشی کا شور” ان بھولی ہوئی آوازوں کو سننے کی ایک کوشش ہے۔ ان افسانوں میں عورت کی خاموش جدوجہد بھی ہے، انسان کی تنہائی بھی، اور سماج کی بے حسی کا نوحہ بھی۔ یہ کتاب محض مطالعہ نہیں، مکالمے کی دعوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں