سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے ائی ٹی سٹی مین تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ۔سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں ایس ٹی زی اے سے منظور شدہ سیلیکان بلاک میں زیر تعمیر سیلیسٹیـا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کی تعمیر جاری ہے
یہ ٹاور ٹیکنالوجی اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک نیا ہب بننے جا رہا ہے۔
این ایس آئی ٹی سٹی کے پیکج 1 میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ میں روڈز ورکس کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں 32 فیصد کام ہو چکا ہے جبکہ سب گریڈ 79 فیصد سب بیس 54 فیصد ڈبلیو بی ایم 38 فییصد ایسفالٹ بیس8 فیصد جبکہ یوٹیلیٹیز ڈویلپمنٹ میں بھی نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔جس میں ڈرین 73 فیصد سیور 50 فیصد اور
واٹر سپلائی کا کام 5 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ جدید ورلڈ کلاس انفراسٹرکچر کی فراہمی سی بی ڈی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، جس کے تحت مختلف پیکجز پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ سی بی ڈی پنجاب این ایس آئی ٹی سٹی کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بر وقت مکمل کریگا۔
سی بی ڈی پنجاب کا عزم ہے کہ اس میگا آئی ٹی سٹی کو عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے، تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی بلندیوں سے روشناس کرایا جائے۔