ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے نئی قائم شدہ ضلعی ایجنسیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں باغبانی سے متعلق ممکنہ اقدامات کا خاکہ پر مشتمل تفصیلی پلان پیش کریں۔
یہ ہدایت 11 نو تشکیل شدہ ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کے دوران جاری کی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ ایجنسیاں جھنگ، رحیم یار خان، خوشاب، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، مری، خانیوال اور مظفر گڑھ میں کام کریں گی۔
ناہید گل بلوچ نے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ایجنسیوں کے کام شروع کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کریں اور اپنے شہروں کی باغبانی اور جمالیاتی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی ادارہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق دور دراز اضلاع پر اضافی توجہ دینے کے ساتھ سرسبز پنجاب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
عملہ اور اثاثہ جات کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیمیں ابتدائی طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں میونسپل کمیٹیوں سے متعلقہ اثاثوں کو نئی ایجنسیوں کے حوالے کرنے کی نگرانی کریں گی۔ منیجنگ ڈائریکٹرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے عملے کے لیے پی ایچ اے کے لوگو والی یونیفارم کا بندوبست کریں
179