88

پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل کا کراچی میں اپنے پانچویں فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح

پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے کراچی میں اپنے پانچویں فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح کر دیا۔
ٹی سی ایل کی جانب سےعبداللہ ہارون روڈ، صدر کراچی میں قائم اس نئے فلیگ شپ اسٹور میں مکمل اور جدید پروڈکٹ لائن اپ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
ایونٹ کے موقع پر ٹی سی ایل ایگزیکٹوز، میڈیا اور صارفین کی بڑی تعداد میں شرکت کی
اس فلیگ شپ اسٹور میں QD-Mini LED ٹی وی، بڑے اسکرین ڈسپلے، ہیٹ اسٹرلائزیشن کے حامل DD موٹر واشنگ مشینیں اور صاف ہوا فراہم کرنے والے FreshIN ایئر کنڈیشنرز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
اس فلیگ شپ اسٹور کا مقصد صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک پریمیم اور انٹرایکٹو ریٹیل تجربہ فراہم کرنا ہے۔
فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح ٹی سی ایل کے صارفین کو جدید، معیاری اور پریمیم پراڈکٹس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی توسیع کی حکمت عملی کے تحت ٹی سی ایک پاکستان بھر میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں