174

شعبہ صحافت میں بےشمارسینئرصحافیوں اوردوستوں سےسیکھنے کا موقعہ ملا-صائمہ نواز امیدوار سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب

لاہور پریس کلب میں سینئر نائب صدر کا 2026-27 کا الیکشن مین حصہ لینے والی سیئنر صحافی صائمہ نواز نئ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شعبہ صحافت میں گزارا۔ سفر میں بے شمار سینئر صحافیوں اور دوستوں کی رفاقت ملی، جن کے ساتھ سیکھا، بڑھا اور وقت گزارا۔ بہت سے دوستوں کے ساتھ الیکشن کی جدوجہد دیکھی اور خود بھی اس عمل کا حصہ بنی۔آپ سب کی محبتوں، اعتماد اور حمایت کا دل سے شکریہ۔
آج انہی دوستوں کی حوصلہ افزائی اور اعتماد نے مجھے اس مقام تک پہنچایا کہ میرے گروپ کے لیڈروں نے مجھے سینئر نائب صدر کی ذمہ داری کے لیے اہل سمجھا اور ٹکٹ دیا۔ خاص طور پر میرے سینئر صحافیوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، مجھ پر اعتبار کیا، اور میں ان سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ایک خاتون ورکر صحافی کے طور پر یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
میں اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے ووٹ کی اپیل کرتی ہوں—ان دوستوں سے جن کے ساتھ برسوں کا ساتھ، دکھ درد اور خوشیاں جڑی ہیں۔ آج اگر میں یہاں کھڑی ہوں تو یہ میری کمیونٹی کی بدولت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں