5

لیبر ڈے پر پٹرول 6.51 اور ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے یکم مئی 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، پٹرول6.51 اور ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ، وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی جبکہ اس کی سابقہ قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر تھی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں