4

جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی فنانسر سے منگنی،جلد شادی کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش،آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے اور قریبی حلقوں کے مطابق دونوں ایک ساتھ خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں