305

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی برسلز پہنچ گئی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی رونمائی کیلئے یورپ کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئی۔

ٹرافی کی رونمائی برسلز شہر کے مرکزی مقام گراں پلس (Grand Palace) میں ہوئی جہاں شہر کی اہم ترین میونسپل کمیٹی 1000 برسلز نے اس تقریب کا انتظام کیا تھا۔
اس تقریب رونمائی کو یہاں منعقد کرانے میں 1000 برسلز کمیون کے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری نے بیلجئین کرکٹ ایسوسی ایشن کے پاکستانی نژاد صدر حسن شاہ کے تعاون سے کیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی پانچ بر اعظموں سے ہوتی ہوئی برسلز پہنچی ہے،جو کونسل کے یورپین نمائندے Edvard Shuttleworth لیکر آئے تھے ۔

تقریب رونمائی میں بیلجئین اسپورٹس اور فنانس کے وزیر اور برسلز کمیون کے مئیر کے علاوہ بیلجیئم کی خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں