74

منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی

کراچی پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ کراچی میں منشیات بیچنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیشی ہوئی تھی، ملزمہ بے خوف انداز میں عدالتی راہداریوں میں گھومتی رہی تھی۔

گرفتار ملزمہ کو پروٹوکول دینے پر ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال،ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال کو بھی معطل کر دیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کے سپرد کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں