وہاڑی-ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کا وہاڑی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا
وہاڑی میں میڈیکل کالج کا قیام بالآخر حقیقت بن گیا۔ برسوں سے دیکھا گیا خواب آج تعبیر پا گیا۔ اب ہمارے ہونہار طلبہ و طالبات کو ڈاکٹر بننے کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی میڈیکل کالج بنانے کی کاوشوں کا آغاز وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر میڈم مہناز خاکوانی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں فزیبلٹی رپورٹ بنانے کے لیے دورہ کیا انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا میڈیکل کالج کے لیے ممکنہ سائٹس کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد افضال ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد نواز بھی موجود تھے
119