پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی تمام حلقوں کے دس سے پندرہ فیصد نتائج آئے ہیں، اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مضبوط ہے، انشااللّٰہ کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ مرتب کیا جارہا ہے، طریقہ کار کے مطابق فارم 45 حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیا جارہا ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے رابطہ نہیں ہورہا، مسلم لیگ ن میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔