214

احتیاط ہی علاج ہے،احتیاط نہ کرنے سے کورونا آپکے والدین اور بچوں تک پہنچ سکتا ہے:عثمان بزدار

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مکمل احتیاط ہی کورونا کا واحد علاج ہے- اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک اور سماجی فاصلے کی احتیاط ضرور کی جائے-احتیاط نہ کرنے سے کورونا آپ کے والدین اور بچوں تک پہنچ سکتا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا سے بچنے کے لئے شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا-دکاندار ماسک نہ پہننے والوں کو دکان کے اندر آنے کی اجازت نہ دیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ مختلف علاقوں کوبند کر کے کورونا کو محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں -جن علاقوں میں کوروناختم ہوجائے گا انہیں بتدریج ڈی سیل کردیاجائے گا-سیل شدہ علاقوں کے عوام انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہاکہ کورونا کے علاج کے لئے ادویات کا ازخوداستعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے- ڈاکٹر کی تشخیص اور تجویز کے بغیر کسی بھی دوا کے استعمال کے نتائج خطرناک بھی ہوسکتے ہیں -سٹیرائیڈ اوراینٹی وائرل ادویات کے مضر اثرات مرض کی شدت بڑھا سکتے ہیں -ازخود علاج کی بجائے کورونا بیماری کی شدت کی صورت میں مستند معالج سے رجوع کرنا بہتر ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے-کورونا کے علاج کے لئے درکار طبی آلات، آکسیجن اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن ہوگا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبے میں گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم اورآٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی افسران قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنیوالے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔انتظامی مشینری گندم اورآٹے کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ گندم اورآٹے کی قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا۔ضرورت پڑنے پر چھاپے مارکرنرخ کاجائزہ لوں گا۔صوبے کے عوام کو کسی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد نرخوں میں اضافہ کسی قیمت پرقابل قبول نہیں۔عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراؤنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں۔عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے گھوٹکی دھماکے میں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کراچی میں احساس پروگرام آفس کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ نے لیاقت آباد بم حملے میں انسانی جان کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چودھری نذیر احمد کے انتقال پر دکھ اوررنج کااظہارکیاہے-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اخبار فروشوں کے لئے چودھری نذیر احمد مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں – انہوں نے کہاکہ چودھری نذیر احمد مرحوم نے اخبار فروشوں کی فلا ح وبہبود کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں –
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم پی اے نشاط ڈاہا کے بھائی اور بھتیجے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں