76

الیکشن کمیشن نے 271 ارکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 271 اراکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، اراکین پارلیمینٹ کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 136 ایوان بالا کے 21 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 48 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 54 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی، معطل ممبران اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے، اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں معطل ممبران شریک نہیں ہو سکیں گے، الیکشن کمیشن اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ممبران کی فہرست بھجوائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چوہدری، مراد سعید، زرتاج گل کی رکنیت معطل کی گئی ہے، طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، عمر ایوب، نوید قمر کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

سینیٹر شوکت ترین، عبدالغفور حیدری، سینیٹر احمد خان کی رکنیت معطل کر دی گئی، ثانیہ نشتر، انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین میں اسد قیصر، عمر ایوب، نور عالم خان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے، جبکہ شہر یار آفریدی ، نورالحق قادری، غلام سرور خان بھی معطل اراکین میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، محسن رانجھا، شفقت محمود، طارق بشیر چیمہ، زرتاج گل، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، کنول شوزف، عندلیب عباس کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں