115

امریکا کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کےسامان کی فروخت کی منظوری

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدےکی منظوری دے دی۔پینٹاگون کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔
پینٹاگون نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔
بیان کے مطابق مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں