273

امریکی اخبار نے بھارتی دعووں کے پول کھول دیے

پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے بھارتی دعووں کے پول کھول دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت تناؤ میں انٹرنیٹ نے لوگوں میں جھوٹ کا کلچر پھیلایا ، نیویارک ٹائمز میں مضمو ن نگار نے کہا کہ بالا کوٹ میں بھارتی حملے کے ساتھ ہی جھوٹ کا آغاز ہوگیاتھا۔

بھارتی حکومت نے حملے موثر ہونے کا ویڈیو ثبوت پیش نہ کیا جبکہ پاکستان نے فوراً تصاویر جاری کر کے دکھایا کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا حکومت دوست بیانیہ پیش کرنےمیں بےتاب نظر آیا اوربھارتی میڈیا نے حملے کی جو تصاویر ایکسکلوسیو کے طور پر پیش کیں وہ پرانی نکلیں۔

2017میں پوسٹ تصاویر کو بھارتی میڈیا نے حملے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں