221

انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا یو سی 79 مزنگ کا دورہ.

لاہور-ٹیوٹرپاکستان( میاں عصمت سے ) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا یو سی 79 مزنگ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے- اسکت علاوہ ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیااورٹیلی شیٹس، ڈور مارکنگ کو اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا.

01 ڈینگی لاروا برآمد، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے گھر کے مالکان کو آئندہ کے لئے وارننگ جاری کر دی.
ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سپرے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی. ائیر کولرز اور گھروں کے باہر رکھے ہوئے پانی کے ڈرمز کو چیک کیا گیا.یوسیز مکینوں کو پانی جمع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی.ائیر کولرز اور پانی کے ڈرمز کو صاف ستھرا رکھا جائے.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ گندا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے یوسیز مکینوں سے ڈینگی ورکرز کی صورتحال کے بارے بھی دریافت کیا.ڈینگی ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی.
ڈینگی ورکرز سخت گرمی میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ان سے تعاون کریں.
ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں.انھوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ہی ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے-ڈینگی ورکرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں. انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام محکمے ملکر مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں. –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں