250

’’آج والد سے ملنے نہیں دیا گیا‘‘

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں آج والد صاحب سے ملنا چاہتی تھی،مگر مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ بے بس ہیں اور نواز شریف سےملاقاتوں کی اجازت براہِ راست حکومت دیتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھنا زندگی ایک بازگشت ہے، آپ جو بھیجیں گے، کل ویسا ہی پلٹ کر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں