76

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کمنٹیٹر بن گئے

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیس میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے کمنٹری بھی کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلین وزیرِ اعظم نے گراؤنڈ میں میچ دیکھا اور کمنٹری بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوسرے روز سابق آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ اور کیری او کیف کمنٹری کر رہے تھے کہ اس دوران آسڑیلیا کے وزیرِ اعظم کمنٹری باکس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ناصرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ دیگر باتیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا 189 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ہے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 386 رنز بنالیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں