انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں خواتین افسر وں کی مناسب نمائندگی دی جائے گی اور دو سینئر خواتین افسران آئند پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں میں بطور ممبر شرکت کریں گی ۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین پولیس افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نوجوان افسران کو بھی آئندہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بطور آبزورو ممبر شرکت کا موقع دیا جائے گا اور ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نوجوان افسران کی شمولیت کا مقصدا نہیں مستقبل کی فیصلہ سازی اور پالیسی میکنگ کیلئے تیار کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ زیر بحث امور بارے افسران کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق تمام امور کو اپ گریڈ کرکے فیصلہ سازی کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس فورس کی ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی کو یقینی بنائیں۔
78