رات کو بستر پر سونے کا انداز انسانی زندگی پر گہرا اثررکھتا ہے، ہم نے اکثر اپنے بزرگوں اور بڑوں کو کہتے سنا ہے کہ دائیں کروٹ سے سونا چاہیے مگر بائیں کروٹ سونے کے بھی کئی فائدے ہیں جن سے ہم آج تک لا علم تھے۔
بائیں کروٹ سونے کے فائدے
رات کو بستر پر سونے کا انداز انسانی زندگی پر گہرا اثررکھتا ہے، ہم نے اکثر اپنے بزرگوں اور بڑوں کو کہتے سنا ہے کہ دائیں کروٹ سے سونا چاہیے مگر بائیں کروٹ سونے کے بھی کئی فائدے ہیں جن سے ہم آج تک لا علم تھے۔
نظامِ ہضم میں تیزی
xADVERTISEMENT
Chicken Chapli Sub
Subway Pakistan
Ad
اکثر لوگوں کو معدے کی کئی شکایات کا سامنا ہوتا ہے جن میں پیٹ بھاری رہنا،قبض اور متلی آنا شامل ہے۔
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بائیں کروٹ سے سونا ہاضمے کوبہتر اور تیز بناتا ہے کیونکہ معدہ بائیں جانب ہوتا ہے اور جب ہم سوتے ہیں تو معدے سے ہماری غذا باآسانی آنتوں میں منتقل ہوجاتی ہے جس سے نظامِ ہضم بہترین انداز میں کام کرنے لگ جاتا ہے۔
سینے کی جلن سے نجات
ماہرین کا کہنا ہے کہ بائیں کروٹ سونے سے سینے کی جلن میں کمی آتی ہےاس سے ہمارے معدے میں پائے جانے والے کیمیکلزمعدے کی اوپری سطح سے حلق میں نہیں آپاتےاور سینے کی جلن نہیں ہوتی۔
ہمارا ’دل‘ ایک ایسا اعضا ہے جو 24 گھنٹے مسلسل مشقت کرتا رہتا ہےلیکن اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو کئی جان لیوا بیماریاں دستک دینے لگ جاتی ہیں۔
پورے جسم کوصحیح طور پہ خون کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ رات میں اس کےکام میں دشواری نہ پیدا کی جائے۔
بائیں کروٹ سے سونے کی وجہ سے دل کے شریانوں کو خون کی روانگی میں زیادہ طاقت اور زور آزمائی نہیں کرنی پڑتی جس سے دل ہمیشہ جوان رہتا ہے اور تمام اعضاء تک باآسانی خون پہنچاتا رہتا ہے۔